وزیرداخلہ چودھری نثارکے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،مریم اورنگزیب

چودھری نثارعلی خان مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن ہیں،جلد پریس کانفرنس میں اپنےمتعلق کی جانے والی باتوں کا جواب دینگے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 15:35

وزیرداخلہ چودھری نثارکے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے من گھڑت بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری نثارکے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،چوہدری نثار جلد پریس کانفرنس میں اپنےمتعلق کی جانے والی باتوں کا جواب دینگے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چودھری نثارعلی خان مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن ہیں۔

وزیرداخلہ چودھری نثارکے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چودھری نثار جلد پریس کانفرنس میں اپنے متعلق کی جانے والی باتوں کا جواب دینگے۔ واضح رہے جے آئی رپورٹ کے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کے بعد جہاں وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے باقاعدہ آواز اٹھانا شروع کی۔

(جاری ہے)

وہاں چوہدری نثار سے کے پارٹی بدلنے کی خبروں میں بھی تیزی آئی ہے۔

بعض لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ چوہدری نثار علی خان ایک دو روز میں مسلم لیگ ن چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیں گے۔ تاہم مریم اورنگزیب نے ان کو من گھڑت بیانات قرار دیا ہے۔