سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیرانتظام ’’رویے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع پرکورس کل سے شروع ہو گا

پیر 17 جولائی 2017 15:26

سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیرانتظام ’’رویے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام ’’رویے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع پر 43 واں کورس کل منگل سے جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں شروع ہو گا جو 20جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے حکام کے مطابق کورس میں 15 مختلف یونیورسٹیوں ، سی ڈی اے اوردیگر اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے اور انہیں نامور ٹرینر تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :