دوسری سہ ماہی کے دوران چین کی 6.9 فیصد اقتصادی شرح نمو

پیر 17 جولائی 2017 15:26

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران بھی ملکی اقتصاد کی شرح نمو یہی رہی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی اقتصادی شرح نمو پہلے چھ ماہ کے دوران یکساں رفتار سے فروغ پا رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار سے ملکی اقتصادی شرح نمو کے سالانہ اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :