ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

پیر 17 جولائی 2017 15:26

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہواجو 0.31 فیصد اضافے پر بند ہوا جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی کی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ انڈیکس 81.35 پوائنٹ (0.31 فیصد) بڑھ کر 26470.58 پوائنٹ پر بند ہوا۔دوسری جانب چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 45.96 پوائنٹ (1.43 فیصد) گرنے کے بعد 3176.46 پوائنٹ پر بند ہوا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 80.47 پوائنٹ (4.28 فیصد) گرنے کے بعد 1800.54 پوائنٹ پر بند ہوا۔