کم وولٹج کے ستائے لوگ احتجاج کیلے جاتلاں ہیڈ پر پہنچ گئے ‘ پل بند کردیا

پیر 17 جولائی 2017 15:26

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ برقیات کے کم وولٹج کے ستائے ہزاروں لوگ احتجاج کیلے جاتلاں ہیڈ پر پہنچ گے دونوں اطراف سے پل بند،تمام ٹریفک بند ، محکمہ برقیات کے خلاف خوب نعرہ بازی وولٹج بہال نہ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے نعرے، اب طفل تسلیوں سے کام نہیں ہو گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوجوانوں کی بڑی تعداد صبح6بجے جاتلاں ہیڈ پر پہنچ گے احتجاج سے قبل نوجوان لیڈر راجہ نفیس آف جوڑیاں نے کہا کہ احتجاج پر امن کرنا ہے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرنی اپنے حق کیلے آخر دم تک لڑائیں گے جب کہ صدر انجمن تاجراں جاتلاں بازار حاجی محمد سرور کی کال پر تمام تاجر برادری نے اپنے کاروبار بند کر کے جاتلاں ہیڈ پر پہنچ گے اور جاتلاں کی ملحقہ آبادی کے سیکٹروں نوجوان بھی محکمہ برقیات کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جاتلاں ہیڈ پر جمع ہو گے احتجاج کی خبر پر اسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگ زیب،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم، ایکسن برقیات، ٹاسک فورس آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے انچارج شوکت عباسی سمیت دیگر انتظامیہ مذاکرات کیلے موقع پر پہنچ آئے اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے چیرمین چوہدری محمود اختر، حاجی سرور، عجائب سکندر، سید اختر شاہ، راجہ شبیر، راجہ نفیس و دیکر کیمٹی کے ممبران سے مذاکرات کیے جس پر محکمہ برقیات کے احکام نے چند گھنٹوں کی معلت مانگ لی اور کہا کہ وولٹج کا معاملہ آج ہی حل ہو گا اور میرپور سے ورکشاپ کو شفت کر کے جاتلاں لایا جائیگا جس پر عوام علاقہ نے محکمہ برقیات اور دیگر انتظامیہ سے کہا کہ اگر ہمیں لالی پاپ دیا گیا تو اس سے بڑا اور پر تشدد احتجاج کریں گے پھر پر امن نہیں ہو گا جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر ہو گی احتجاج میں موجودہ ہذاروں کی تعداد میں جمع افراد نے کہا کہ ہم اپنے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے محکمہ برقیات اپنی روش بدلے

متعلقہ عنوان :