نامہ لیکس کی کوئی حقیقت نہیں یہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے‘ سردار امتیاز اکبر

پیر 17 جولائی 2017 15:26

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی نائب صدر و عوامی شکایات سیل کے صدر سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی کوئی حقیقت نہیں ہے یہ پاکستان دشمن قوتوں کی طرف سے نہ صرف میاں محمد نوازشریف بلکہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ۔ جن لوگو ںکو پاکستان میں ہونے والی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے وہ وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نوازشریف جو پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور تعمیر وترقی کے ہیروہیں کو بدنام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو نہ صرف ایٹمی قوت بنایا بلکہ پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر بھی مضبوط کرنے میں نوازشریف کا کردارسب سے نمایاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل نہیں کر سکتے وہ چور دروازے سے اقتدارکے حصو ل کیلئے کوشاں ہیں اور اس وقت میاں محمد نوازشریف کے خلاف مصروف عمل ہیں لیکن ایسے عوام دشمن عناصر کو ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جے آئی ٹی ایک تفتیشی ایجنسی ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ حرف آخر نہیں ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ اس کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے ۔سپریم کورٹ میرٹ کے مطابق فیصلے کرتی ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر 20کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دیاجاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :