انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ‘ مجلس وحدت مسلمین

پیر 17 جولائی 2017 15:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا بلا اشتعال فائرنگ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

بھارت کو کشمیر اپنے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ۔ کشمیریوں کاخون رنگ لانے لگا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام اب اپنے حقوق کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکل چکے ہیں ۔مقبوضہ وادی میں انڈین آرمی کے سامنے پاکستان زندہ باد کے نعرے اس بات کی نوید ہیں کہ اب کسی صورت میں انڈین یزیدی افواج کے سامنے سر نہیں جھکایا جائے۔

(جاری ہے)

قربانیوں کی لازوال داستانیں مقبوضہ وادی کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کو ان کا حق دلائیں گی۔

مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کا خون بھی رائیگاں نہیں جائیگا ۔ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہماری محافظت پر اپنی جان تک گنواہ دینے والوں کے لیے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جو کہ اب نااہلی کے قریب ہیں اور جے آئی ٹی میں اپنا دفاع کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں ، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے قابل نہیں رہے ۔ فی الفور استیعفی دیں ۔ پاکستان ہمارا وکیل ہے اور وکیل کے لیے ضروری ہے کہ دیانت دار ہو۔ نواز شریف اخلاقی طور رپر اہلیت کھو چکے ہیں ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا استیعفی دیتے ہوئے اس ملک کو اہل لوگوں کے سپرد کریں تا کہ ہم اپنا مقدمہ مضبوطی سے دنیا میں لڑ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :