گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالا سے ہائی کلاسز ختم کردی گئیں‘ طالبات شدید پریشانی کا شکار

پیر 17 جولائی 2017 15:22

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)محکمہ تعلیم پھر باز نہ آیا عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان سے سہولیات چھیننے لگے گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالا سے ہائی کلاسز ختم کردی گئی مین مرکز میں کوئی بھی گرلز ہائی سکول نہیں کلاسز کو ہٹیاں بالا سے دوکلومیٹر دور ندول کے قریب شفٹ کیا جارہا ہے گرلز ڈگری کالج ایک تو طالبات کے لیئے موزوں جگہ تھی دوسرا وہاں پر ان کے لیئے سیکورٹی کا بھی قابل اعتماد بندوبست تھا جہاں پر کلاسز شفٹ کی جارہی ہیں وہاں پر اس حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں ہیں اس سے قبل بھی2011میں محکمہ تعلیم نے ایسے گھائونی کوشش کی تھی مگر وہ عوامی مداخلت سے کامیاب نہیں ہوئی اس کی بار بھی عوام علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قسم کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک نکلیں گے والدین نے کہا کہ یہ ایک ان کے اور ان کی بچیوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے جس سے موجودہ تعلیمی نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس حوالہ سے اگرہمارے تحفظات دور نہ کیئے گئے احتجاج کریں گے۔