ہٹیاںبالا ‘ بٹنگی کے قریب خوفناک لینڈسلائیڈنگ ‘ 20گھرانے زد میں آگئے

پیر 17 جولائی 2017 15:22

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)گوئرآباد غربی(بٹنگی)کے قریب خوفناک لینڈسلائیڈنگ جاری20گھرانے زد میں آگئے کئی سو کنال زمین لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی درجن بھر گھرانے گھروں سے بے گھر ہوگئے اس خوفناک صورتحال میں دیگر گھرانے بھی رات بھر جاگ کر گزارنے لگے متاثرین مالی امداد کے منتظر ہیں ابھی تک کوئی ارباب اختیار نے اس جانب رخ نہیں کیا سیکرٹری ریڈکریسنٹ آزادکشمیر راجہ شعیب کی خصوصی ہدایت پر میڈیا کوآڈنیٹر ریڈکریسنٹ سیدعدنان فاطمی،کوآڈنینٹر زاہد ہمدانی کا گوئرآباد شرقی میں لینڈسلائیڈ زدہ علاقہ جات کا تفصیلی دورہ متاثرین سے ملاقاتیں کی بھی کی اس خوفناک لینڈسلائیڈنگ کے متعلق صدرڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا ومقامی کمیونٹی کے راہنماء محمداسلم مرزا نے تفصیلی بریفنگ بھی دی متاثرین لینڈسلائیڈنگ نے سیکرٹری ریڈکریسنٹ آزادکشمیرراجہ شعیب کا شکریہ ادا کیا کہ سب سے پہلے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ضلع میں ہونے والی اس خوفناک لینڈسلائیڈنگ کا ریڈکریسنٹ نے وزٹ کیا ۔