ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ورکشاپ کا انعقاد

پیر 17 جولائی 2017 15:22

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی زیر صدارت بین الصوبائی سول انتظامی اصلاحات کے حوالہ سے پلاننگ کمیشن، وزارت پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز حکومت پاکستان اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں ممبر گورننس پلاننگ کمیشن ، وزارت پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز حکومت پاکستان صفدر علی سیال، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات ، انتظامیہ کے آفیسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصد سول سروس سٹریکچر میں بہتری لانے کے لئے سفارشات کی تیاری کرناتھا تاکہ ادارے مضبوط ہو اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لائی جاسکے اور اس سلسلہ میں آفیسران کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کہا ہیکہ پبلک سروس ڈلیوری ایک بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بھی اداروں میں مزید اصلاحات لا رہی ہے تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے اختتام پر بہتر سفارشات تیار ہوں گی ۔