غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی پندرویں برسی 31جولائی کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی‘ سردار خادم

پیر 17 جولائی 2017 15:22

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدرسردارخادم حسین طاہرنے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکے سرخیل بانی آزادحکومت غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان مرحوم کی پندرویں برسی 31جولائی بروزپیر2017ء کوآزادکشمیرپاکستان سمیت دنیامیں بھرمیں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔برسی کی مرکزی تقریب کوٹ متے خان راولاکوٹ میںمنعقدہوگئی جبکہ اسی شام اسلام آبادمیں غازی ملت کی یادمیں ایک باوقارتقریب کاانعقادکیاجائے گا۔

انہوں نے پریس کوجاری کیے گئے ایک خصوصی بیان میںکہاکہ غازی ملت کسی مخصوص علاقہ ،برادری یاجماعت کے رہنمانہیں تھے بلکہ غازی ملت پوری کشمیرقوم کے محسن اورہیروتھے۔جن کی ولولہ انگیزقیادت میں47ء میں یہ خطہ آزادہوا۔

(جاری ہے)

سری نگرسے آزادکشمیرپہنچ کرمسلح جدوجہدکی۔مہاراجہ کے خلاف انقلابی حکومت کاقیام عمل میں لایا۔جس کے وہ پہلے کم عمرصدرمنتخب ہوئے ۔

19جولائی کواپنے گھرواقع سری نگرمیں الحاق پاکستان کی قراردادمنظورکرکے کشمیریوں کے لیئے واضح منزل کاتعین کیا۔آزادکشمیرکی عوام کوووٹ کاحق دیا۔بانی صدرکی حیثیت سے یواین اومیں کشمیریوں کی نمائندگی کی۔واشنگٹن پریس میں انہوں نے ایک سوسے زائدپریس نمائندگان سے مخاطب ہوئے اس طرح انہوں نے دنیاکے سامنے کشمیریوں کاموقف جاندارپیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم خواہ ان کاکسی بھی جماعت سے تعلق ہوغازی ملت کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرناچاہیے اوران کی برسی میں بھرپورشرکت کرنی چاہیے ۔حکومت آزادکشمیراس دن محض چھٹی کرکے گھروں میں بیٹھنے کے بجائے غازی ملت کی خدمات پرانہیں بھرپورخراج تحسین پیش کرناچاہیے ۔غازی ملت کواعزازحاصل ہے کہ انہوں نے کشمیرکے حوالے سے بڑے اہم اورتاریخی فیصلے کیے جس میں معائدہ کراچی بھی شامل ہے۔

جس میں حکومت آزادکشمیراورپاکستان کی حکومت کے درمیان رولزآف بزنس کافارمولہ طے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اب کی بارغازی ملت کی برسی تجدیدعہدکے طورپرمنائی جاے گی لہذادنیامیںجہاں بھی کشمیری بستے ہیں وہ غازی ملت کی یادمیں پروگرامات تشکیل دیں اوراس کاعہدکریں کہ غازی ملت کے ادھورے مشن کوہرحال میں مکمل کریں گے ۔