دوستانہ میچ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاس اینجلس گلیکسی کو پانچ دو سے شکست دیدی

پیر 17 جولائی 2017 15:11

دوستانہ میچ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاس اینجلس گلیکسی کو پانچ دو سے شکست ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکا میں کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس گلیکسی کو شکست دیدی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلا گول دوسرے ہی منٹ میں داغا۔

(جاری ہے)

ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں وہ پہلے ہاف کے دوران مزید دو گولز کرنے میں کامیاب ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری رہا، انہوں نے وقفے وقفے سے دو گولز کیے۔ لاس اینجلس گلیکسی کی ٹیم پورے میچ میں صرف دو گول کر سکی جو ان کی کامیابی کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔