فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت سے محروم

پیر 17 جولائی 2017 15:21

فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ایشیئن کراٹے چیمئین شپ قومی کراٹے ٹیم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرسکی۔ ایشیئن گولڈ اور برانز میڈلسٹ سعدی عباس نے کہا ہے کہ کراٹے کے کھیل کو کرکٹ کی طرح نہ نوازا جائے لیکن بنیادی حقوق دیئے جائیں تاکہ بھرپور انداز ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔

(جاری ہے)

ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں قومی ٹیم حکومتی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

ایشیئن گولڈ اور برانز میڈلسٹ سعدی عباس حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں صرف کرکٹ پر توجہ دی جاتی ہے، باقی کھیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔سعدی عباس نے کہا کہ دو کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں حصہ لیا۔ کڑوروں نہیں تو لاکھوں دے دیں تاکہ کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے سکیں۔