ورلڈ کپ 2011 فکس نہیں تھا، الزام بے بنیاد ہیں،کان نہ دھرے جائیں، اشیش نہرا، گوتم

پیر 17 جولائی 2017 15:21

ورلڈ کپ 2011 فکس نہیں تھا، الزام بے بنیاد ہیں،کان نہ دھرے جائیں، اشیش ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے فائنل کو فِکس کہنے پر چیمپئن بھارتی ٹیم کے کھلاڑی گوتم گھمبیر اور اشیش نہرا نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا راناٹنگا کو آٹ کر دیا، پلیئرز کہتے ہیں الزامات بے بنیاد ہیں، کان نہ دھرے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال بعد مبینہ میچ فکسنگ کی کہانی پر بھارتی کھلاڑیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فائنل میں ستانوے رنز کی سپر اننگز کھیلنے والے بلے باز نے کہا کہ سابق سری لنکن کپتان کو فکسنگ پر ثبوت کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

فائنل سے محروم ایونٹ کے ہیرو اشیش نہرا نے بھی رانا ٹنگا کو بولڈ ہی کیا کہ ایسے بے بنیاد الزامات پر توجہ ہی نہیں دینی چاہیے، الٹا سوال اٹھا دیا کہ اگر رانا ٹنگا سے یہ پوچھا جائے کہ انیس سو چھیانے میں سری لنکا کیسے چیمپئن بنی تو کیسا لگے گا اس حوالے سے ہربھجن سنگھ نے یہ کہہ کر ردعمل دینے سے انکار کر دیا کہ رانا ٹنگا کے یہ الزامات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ رانا ٹنگا نے بھارت کے خلاف فائنل میں اکثر لنکن کھلاڑیوں کے ان فِٹ ہونے اور فیلڈرز کی خراب کارکردگی کو فکسنگ سے جوڑا، ساتھ ہی دعوی کیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ثبوت بھی پیش کریں گے۔