ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم شکستیں سمیٹ کر وطن پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا میڈیا سے بات کرنے سے انکار

پیر 17 جولائی 2017 15:20

ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم شکستیں سمیٹ کر وطن پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان ویمن ٹیم ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوئی۔انگلینڈ میں ہونے والے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بری طرح شکست کے بعد آج علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچ گئی۔ پاکستانی ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ میں 7 لیگ میچز کھیلے جن میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

وطن واپس آنے والی کھلاڑیوں میں بسمہ معارف، ڈینا بیگ، مارینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی لاہور ائر پورٹ پہنچے تاہم کپتان ثنا میر نجی مصروفیات کی بنا پر واپس نہیں آسکیں۔لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا جب کہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے شائقین بھی ایئرپورٹ پر موجود نہ تھے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان ناخوش ہیں جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں ناکامی پر انہوں نے پہلے ہی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان ویمن کرکٹ ٹیم میں جلد تبدیلیوں کے حق میں ہیں جب کہ ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی جلد اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کریں گی۔

متعلقہ عنوان :