آئی جی سندھ کا غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لئے انعام کا اعلان

پیر 17 جولائی 2017 15:20

آئی جی سندھ کا غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف جاری مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس کے افسران کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ایس پی گلبرک بشیر بروہی، ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے لیے 50/50 جبکہ ایس ایچ او تیموریہ تصور امیر، ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں عبدالغفار اور ایس ایچ او گلبرک ماجد علوی کے لیے 25، 25 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔تمام افسران کو خصوصی مہم میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :