پولیس نے کارروائیوں کے دوران 7منشیات فروشوں،سٹریٹ کریمنلز اور غیر قانونی طور پر مقیم اٖفغان شہری کو گرفتار کرلیا

پیر 17 جولائی 2017 15:18

پولیس نے کارروائیوں کے دوران 7منشیات فروشوں،سٹریٹ کریمنلز اور غیر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7منشیات فروشوں،اسٹریٹ کریمنلز اور غیر قانونی طور پر مقیم اٖفغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے دواسٹریٹ کریمنلز عامر اور عبداللہ کو گرفتارکرکے دو ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیرآباد پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری عبداللہ جان کو گرفتار کرلیا۔ مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف کو گرفتار کر کے 115 گرام چرس برآمد کرلی۔ جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لالہ زادہ کو گرفتار کر کے ایک کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔ بلال کالونی پولیس نے دوران گشت ملزم کو گرفتارکر600 پیکٹ گٹکا برآمدکرلیا۔ ملزم کی شناخت محمد سکندرکے نام سے ہوئی۔منگھوپیر پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد حسین کو گرفتار کرکے 670 گرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :