چین ، پہلی ششماہی کے دوران بے روز گار ی میں کمی

جون تک چین کے شہری علاقوں میں روزگار کے 7.35ملین مواقع پیدا کئے گئے جون میں بیروزگاری کی شرح 5فیصد سے کم رہی، ترجمان قومی ادارہ شماریات

پیر 17 جولائی 2017 15:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بے روز گار ی میں کمی ہوئی ہے اور روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں ، اس کی بڑی وجہ سروس سیکٹر میں توسیع اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی اپ گریڈ نگ ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جون تک چین کے شہری علاقوں میں روزگار کے 7.35ملین مواقع پیدا کئے گئے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 180000زیادہ ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان زنگ زی ہانگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس سے قبل اپنے 66.8فیصد سرکاری اہداف روزگار کے 11ملین مواقع پیدا کر کے حاصل کر لئے ہیں۔دریں اثنا بیروزگاری کے بارے میں چین کے 31بڑے شہروں کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جون میں بیروزگاری کی شرح 5فیصد سے کم رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں روزگار کی صورتحال مسلسل بہتر ہورہی ہے ، چینی معیشت مناسب انداز میں کام کررہی ہے ، اس نے استحکام برقراررکھا ہے اور سا ل کی پہلی ششماہی میں پائیدار ترقی جاری رہی ہے، محنت کشوں میں اپنا گھر چھوڑ کر بڑے شہروں میں جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ، 3.64ملین کارکن سال کی دوسری سہ ماہی میں دیہات سے شہروں میں منتقل ہوئے ، چین نے گذشتہ سال روزگار کے 13.14ملین مواقع پیدا کئے تھے اور اس طرح 2016ء کے اختتام تک بیروزگاری کی شرح 4.02فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :