چین میں فی کس آمدنی میں 8.8فیصد کا اضافہ

دیہی اور شہری باشندوں کی آمدنی میں فرق مسلسل کم ہورہا ہے ، قومی ادارہ شماریات

پیر 17 جولائی 2017 15:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین میں فی کس آمدنی میں 8.8فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس طرح سال کی پہلی ششماہی میں فی کس آمدنی 12932یوآن (1913امریکی ڈالر ) ہو گئی ہے،افراط زر میں کمی کے باعث شرح پیداوار 7.3فیصد تھی جو کہ حکومت کے ہدف 6.9سے زیادہ رہی ،قومی ادارہ اعدادوشمار کے مطابق بڑھتی ہوئی آمدنی اور عوام کے طرز عمل کی تبدیلی سے گذشتہ کئی برسوں کے دوران لوگوں کی قوت خرید میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے، چین کے شہری اوردیہی باشندوں کے درمیان فی کس آمدنی کا فرق مزید کم ہو گیا ہے ،دیہی علاقوں میں لوگوں کی کم از کم فی کس آمدنی سال کی پہلی ششماہی میں 6562یوآن رہی جبکہ شہری علاقوں میں یہ آمدنی 18322یوآن تھی۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں بہت سے ورکر دیہی علاقوں میں اپنے گھر چھوڑ کر شہروں میں منتقل ہوئے ، ایک اندازے کے مطابق 178.73ملین دیہی مزدور جون کے اختتام تک اپنے گھروں سے دور کام کررہے تھے ، یہ تعداد گذشتہ ایک سال کے مقابلے میں 2.1فیصد زیادہ ہے ، اس طرح ان کی آمدنی میں 6.3فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ 3405یوآن تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :