نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ فیصل رانجھا
تازہ ترین : 1
نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ فیصل رانجھا

نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ فیصل رانجھا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء): پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کی تشکیل  کے بعد سے ہی ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی تھی جسے جے آئی ٹی کی جانب سے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کے بعد مزید تقویت ملی۔ سیاسی جماعتوں نے بارہا نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا لیکن نواز شریف اپنے موقف سے ٹس سے مس نہ ہوئے۔ اسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا کارکن فیصل رانجھا نے وزیر اعظم نواز شریف کو دنیائے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر سے تشبیہہ دے دی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل رانجھا نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ جو شدید دباؤ میں بھی جیتنے کا راستہ نکال لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ نواز شریف کے مخالفین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن پھر بھی وہ عوامی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل رانجھا کو سوشل میڈیا پر ایک سرگرم کارکن تصور کیا جاتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 15:09:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں