Live Updates

پی ٹی آئی کی غیررجسٹرڈ عطائی ڈاکٹروں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 15:03

پی ٹی آئی کی غیررجسٹرڈ عطائی ڈاکٹروں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) : تحریک انصاف نے گلی محلوں میں موجود غیر رجسٹرڈعطائی ڈاکٹروں کے خلاف قرار دادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،قرارداد پی ٹی آئی کی خاتون رکن نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ناکامی کی وجہ سے عطائی اپنے گھنوؤنا کاروبار آسانی سے چلا رہے ہیں۔یہ عطائی ڈاکٹرز غریب مریضوں کیلئے زہر قاتل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹررڈ اور غیر معیاری ادویات اور انجکشن کے استعمال سے کئی مریض عمر بھر کیلئے اپاہج ہو چکے ہیں۔محکمہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا دائرہ کار صرف پوش علاقوں تک محدود ہے جس کی وجہ سے یہ عطائی ڈاکٹر آسانی سے اپنا گھنوؤنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا دائرہ کار صوبے کی سطح تک وسیع کیا جائے اور ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا جائے تاکہ کوئی اور غریب مریض ان کا شکار نہ بن سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات