ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے 2عورتوں اور بچے سمیت 3جاں بحق ، درجنوں ہسپتال داخل

پیر 17 جولائی 2017 15:12

ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے 2عورتوں اور بچے سمیت 3جاں بحق ، درجنوں ہسپتال ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے دو عورتوں اور ایک بچے سمیت 3جاں بحق اور درجنوں ہسپتال داخل6کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری زور پکڑ گئی ہے جس کے سبب گیسٹرو سے چک 11-9ایل کے محمد رمضان کی 18سالہ بیٹی اجالہ ، فتح گڑھ کی شہزادی ایمن 27سالہ اور پاکپتن سے مہمان آیا ہوا 6سالہ بچہ عباس بیہوش ہو گئے جن کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہڑپہ کی 40سالہ نذیراں ، ساہیوال کے 22سالہ عثمان ، حبیب ٹائون کے 50سالہ اقبال، چک 61-60جی ڈی کے محمد اعظم8سالہ ، چک9-109ایل کے 14سالہ مسعود، سول ہسپتال کے ملازم ممتاز کی 28سالہ بیوی مصباء ، چک9-129ایل کے 65سالہ غلام فرید، چک9-95ایل کے 8سالہ بختاور ،پاکپتن شریف کی 40سالہ منیراں ، کوٹ خادم علی شاہ کا22سالہ رضوان، کوٹ فرید کا 21سالہ صادق، گڑھ فتح شاہ کی 70سالہ راجن بی بی ، ساہیوال کا 24سالہ ذیشان ۔منڈھالی شریف کی بشیراں 49سالہ، سول ہسپتال کا ملازم اعجاز 45سالہ، نور شاہ کا 14سالہ جہانگیر اور 28سالہ قاسم سمیت درجنوں افراد کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں 6کی حالت نازک ہے۔ شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :