ساہیوال کا نیا ریجنل ٹیکس آفس 17یوم گزرنے کے باوجود فنکشنل نہ ہو سکا ، صنعت کار اور کاروں باری طبقہ پریشان

پیر 17 جولائی 2017 15:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) نئے ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال کے قیام کے 17یوم بعد بھی آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری روک گئی تاجر ، صنعت کار پریشان -تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے یکم جولائی سے ساہیوال میں نئے ریجنل ٹیکس آفس کی منظوری دی جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے چیئر مین نے ساہیوال آکر افتتاح بھی کر دیا اور دو ٹیکس زون ساہیوال اور اوکاڑہ میں 6اضلاع خانیوال ، وہاڑی ، ساہیوال کے زون کا ہیڈ کواٹر ساہیوال اور اوکاڑہ نئے زون میں پاکپتن ، قصور اور اوکاڑہ کو شامل کرکے ہیڈ کواٹر زون اوکاڑہ بنانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا نئے آر ٹی او ساہیوال کے قیام کے بعد ملتان سے ساہیوال زون کا اور لاہور سے اوکاڑہ زون کا رابطہ ختم ہوگیا تاجروں، صنعت کاروں نے سیل ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی ایک مسئلہ بن کر رہ گئی ہے اور انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس اور دوسرے شعبوں میں کام ٹھپ ہوگیا جس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری روک گئی ۔

(جاری ہے)

صنعت کاروں ، تاجروں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہیکہ ساہیوال کے نئے آر ٹی او کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے اورپہلے آر ٹی او کی تقرری کرکے سسٹم کو آن لائن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :