لاہور میں بڑھتی وارداتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

پیر 17 جولائی 2017 15:12

لاہور میں بڑھتی وارداتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) لاہور میں وارداتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے ، ماہانہ 50گاڑیاں اور 320 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگی ہیں ۔ رواں سال کے 6 ماہ کے دوران 297گاڑیاں اور 2ہزار کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں۔چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔