لاہورہائیکورٹ: بحریہ ٹاؤن کیخلاف سنگل بنچ کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کاحکم جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 14:54

لاہورہائیکورٹ: بحریہ ٹاؤن کیخلاف سنگل بنچ کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) :لاہورہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف سنگل بنچ کے فیصلے پرعملدرآمد کوروکنے کاحکم جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بحریہ ٹاؤن کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت رنگ روڈ کی تعمیرپر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سنگل بنچ کے کے فیصلے پرعملدرآمد روک دیا۔بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالت کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاگیا۔جبکہ رنگ روڈ کیلئے اراضی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی جارہی ہے۔تاہم عدالت نے سنگل بنچ کے کے فیصلے پرعملدرآمد روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :