موسیقی میلے میں خوب رقص کریں لیکن کپڑے نہ اتاریں،کینڈین حکومت

دوران موسیقی اوررقص کپڑے اتارنے کی شکایت موصول ہوئی ہیں،محتاط رہیں،بیان

پیر 17 جولائی 2017 14:47

موسیقی میلے میں خوب رقص کریں لیکن کپڑے نہ اتاریں،کینڈین حکومت
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) کینیڈا کے مرکزی حصے میں جاری ایک موسیقی کے فیسٹیول کے دوران رقص کرنے والوں کے لیے پولیس نے ایک تنبیہ جاری کی ہے کہ وہ کپڑے نہ اتاریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر ای ایم پی) نے یہ انتباہ اتوار کو ختم ہونے والے یریوین کاؤنٹی تھنڈر کی تقریب کے آغاز سے قبل جاری کی تھی۔

فیسٹیول میں شامل ہونے والے لوگوں سے پولیس نے کہا تھا کہ ’بے شک وہ خوب لطف اندورز ہو رہے ہیں اور ہمیں پتہ چلا ہے کہ کئی بار وہ اس طرح رقص کرتے ہیں جیسے انھیں کوئی نہیں دیکھ رہا۔آر سی ایم پی کا کہنا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ فیسٹیول میں موجود باقی لوگ انھیں دیکھتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’آر سی ایم پی مکمل طور لوگوں کی خواہشات کی حمایت کرتی ہے کہ وہ فیسٹیول کا لطف اٹھائیں اور جشن منائیں، لیکن ہم ان سے یہ بھی درخواست کر رہے ہیں کہ جو بھی کرنا ہے کپڑے پہن کر کریں۔

(جاری ہے)

اس فیسٹیول میں پولیس سے عوامی مقام پر برہنہ ہونے کے ’دو‘ واقعات کی شکایت کی جاچکی ہے۔تاہم شکایت کی بنیاد پر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ فیسٹیول کے دوران درجنوں معمولی واقعات کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ کینیڈا کے شہر رگینا کے شمال میں منعقدہ اس سالانہ کریوین فیسٹیول میں ہر سال ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :