یمنی باغیوں نے ہنی مون منانے والے نوجوان کو اغواء کرلیا

باغیوں نے اچانک رات کو ہوٹل کے کمرے پر دھاوا بولا اور فائز عبدہ الحداد کو اہلیہ کے سامنے اٹھا کر لے گئے

پیر 17 جولائی 2017 14:47

یمنی باغیوں نے ہنی مون منانے والے نوجوان کو اغواء کرلیا
مآرب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) یمن میں حوثی ملیشیا اور علی صالح کی وفادار جنگجوؤں نے اب شہر کے ایک ہوٹل میں شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے قیام کرنے والے ایک شہری کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فائز عبدہ الحداد نامی ایک نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی ہنی مون منانے کے لیے اب شہر میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

باغیوں نے اچانک رات کو ہوٹل کے کمرے پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود فائز عبدہ الحداد کو اس کی اہلیہ کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ الحداد کا اغواء اس کی شادی کے محض تیسرے روز عمل میں آیا ہے۔فائز عبدہ الحداد آبائی شہر ذمار کے وصاب کے علاقے سے اہلیہ کیہمراہ ہنی مون منانے کے لیے مآرب آیا تھا جہاں اسے اغواء کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :