خلیجی تنازعہ عالمی نگرانی میں مقامی طور پر حل ہونا چاہیے ،قطرکا مطالبہ

قطر اب رسمی یا غیر رسمی طور پر دہشت گردانہ افکار کا سرپرست نہیں رہا،وزیرخارجہ قرقاش کی گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 14:47

خلیجی تنازعہ عالمی نگرانی میں مقامی طور پر حل ہونا چاہیے ،قطرکا مطالبہ
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ دوحہ پر ڈالے جانے والے دباؤ کا نتیجہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے قرقاش نے کہا کہ دوحہ کے حوالے سے ہم جس حل کے خواہاں ہیں وہ بین الاقوامی نگرانی میں مقامی طور پر حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کو باور کرانے کی ہے کہ قطر اب رسمی یا غیر رسمی طور پر دہشت گردانہ افکار کا سرپرست نہیں رہا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے اپنے خلیجی دورے کا اختتام اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں کیا۔ انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات میں قطری بحران کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے فرانسیسی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

لودریاں نے خطے کے دورے کے اختتام پر زور دیا کہ انسداد دہشت گری اور اس کی تمام صورتوں کے خلاف جنگ اولین ترجیح ہے۔لودریاں نے اپنے خلیجی دورے کا آغاز ہفتے کے روز قطر اور سعودی عرب سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کویت پہنچے اور پھر امارات میں اپنے دورے کا اختتام کیا۔