کوآپریٹو سوسائٹیوں میں پراپرٹی مافیا کا راج‘

75 سالہ بزرگ شہری 10 سال سے رقم ادا کرنے کے باوجود پلاٹ سے محروم ، وزیر اعلی پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ بزرگ شہری کی شکایت کے ازالہ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں،جوائنٹ رجسٹرار پنجاب

پیر 17 جولائی 2017 14:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) کوآپریٹو سوسائٹیوں میں پراپرٹی مافیا کا راج‘ 75 سالہ ضعیف شہری کو عرصہ 10 سال سے زائد گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا‘ بے بس شہری کوآپریٹو کے دفاتر کے بار بارچکر لگانے کے باوجود تاحال کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹس سے انصاف نہ لے سکے‘ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے رہائشی محمد نسیم نے اے پی پی کو بتایا کہ عنایت اللہ فانی کینال بینک کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا ممبر ہے جس کو 16 مرلے کا رہائشی پلاٹ گل نشان پارک مین رائیونڈ روڈ میں الاٹ کیا گیا تھا۔

قانون کے مطابق عنایت اللہ فانی نے پلاٹ کی کل قیمت ادا کر دی لیکن پلاٹ سے محروم رہا۔اس دوران محمد نسیم نے سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب ، رجسٹرار‘ جوائنٹ رجسٹرار اور ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو کو متعدد بار انصاف کی فراہمی کیلئے درخواستیں دیں‘ جس پر سیکرٹری کوآپریٹوپنجاب نے 2016ء میںڈی سی ریٹ کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے عوض 28 لاکھ روپے ادا کرنے کیلئے محکمہ کو ہدایات جاری کیں‘ تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا‘ محمد نسیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انصاف مہیا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نثار احسن زیدی نے بتایا کہ مذکورہ بزرگ شہری کا معاملہ کئی برسوں سے چل رہا تھا ان کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فرخ پنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :