دبئی میں گاڑیوں کی چوری کرنے والا شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 14:35

دبئی میں گاڑیوں کی چوری کرنے والا شخص گرفتار

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) دبئی پولیس نے ایک ایشین کو گرفتار کیا جو کہ گاڑیوں کی چوریاں کرتا تھا۔ دبئی پولیس کو ایک ہی جیسی گاڑ ی چوریوں کی 55شکایات وصول ہوئیں جسکا ملزم دبئی پولیس کو مطلوب تھا اور اخر کار پکڑا گیا۔دبئی پولیس کے جرائم کی تحقیقات کے محکمہ کے اسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل خلیل ابراہیم ال منصوری نے بتایا کہ اس مجرم کو پکڑنے کے لیے انہوں نے ان لائن جال بچھایا تھا۔

(جاری ہے)

ال منصوری کا مزید کہنا تھا کہ مجرم انتہائی شاطر تھا جو کہ لوگوں کو جھانسے میں لانے کے لئے مختلف نام استعمال کرتا تھا۔ مجر م خود کو ایک کاروباری آدمی کے طور پر ظاہر کراتا تھا اور انسے گاڑیاں خریدتا تھا۔ گاڑی کو خریدنے کے لیے وہ ہمیشہ جمعرات کا دن منتخب کرتا تھا تاکہ بینک کا وقت ختم ہو جائے ۔وہ گاڑی خریدتا اور لوگوں کو ہر دفعہ الگ نام سے چیک دیتاتھا۔ جھوٹا چیک دے کر گاڑی اپنے نام کروا کر چیک بینک تک جانے سے پہلے ہے وہ گاڑی کہیں اور بیچ چکا ہوتا تھا۔ان تک یہ شخص 19ملین درہم کی گاڑیاں بیچ چکا ہے۔


متعلقہ عنوان :