فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں 3اگست کوریلیز ہو گی

پیر 17 جولائی 2017 14:43

فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ 3اگست کومتحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ بھارتی سنیمائوں میں 4اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’’جب تک ہے جاں‘‘ اور’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :