مجھے جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے بلا لینا میں خطبہ دے دوں گا۔ کیپٹن (ر) صفدر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 14:28

مجھے جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے بلا لینا میں خطبہ دے دوں گا۔ کیپٹن (ر) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء): راولپنڈی میں عوامی مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف پر استعفیٰ دینے کے لیے بندوقیں تنی ہوئی ہیں۔ میں قربان جاؤں اس ماں کے جس نے نواز شریف کو جنم دیا اور قربان جاؤں اس والد کے جس نے نواز شریف کی تربیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے واضح کہہ دیا ہے کہ میں جیتے جی استعفیٰ نہیں دوں گا۔

میرے مرنے کے بعد میری لاش سے استعفیٰ لے لینا جس پر پاس کھڑے کچھ افراد نے کہا کہ اذان ہو رہی ہے، کچھ دیر رُک جائیں۔

(جاری ہے)

یہ سُن کر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ابھی نماز کا وقت نہیں ہے جب نماز کا وقت ہو گا تو ہم بھی جائیں گے کیونکہ نماز فرض ہے۔ لیکن دوستو! یہ بھی فرض ہے ۔ ہم جہاد کر رہے ہیں۔ قرآن پاک کی تفسیر میں جہاد کی بہت اہمیت ہے۔ جہاد کے دوران کچھ مجاہدین نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں جبکہ دیگر مجاہدین رکھوالے بن کر کھڑے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا جہاد کا وقت آ گیا ہے۔ جہاد سے متعلق آپ کو مزید علمائے کرام کسی خطبے میں بتائیں گے۔ لیکن اگر کسی نے خطبے میں نہ بتایا تو جمعہ کی نماز پڑھوانے کے لیے مجھے بلوالینا میں یہ کام بھی کر دوں گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: