قابض صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم دحبور کی انتظامی قید میں چار ماہ کی توسیع کردی

پیر 17 جولائی 2017 14:39

قابض صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم دحبور کی ..
جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) قابض صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم دحبور کی انتظامی قید میں خفیہ طور پر چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ابراہیم دحبور کی مدت حراست میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق اسیر رکن پارلیمنٹ دحبور کو اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ان کی انتظامی قید میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

ابراہیم دحبور کو اسرائیلی فوج نے 23 مارچ 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں گرفتاری کے بعد انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا تھا۔ دحبور کی گرفتاری ان کی صاحبزادی کی شادی سے چند روز قبل عمل میں لائی گئی تھی۔ ابراہیم دحبور ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہو کر اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :