محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

پروفیسر الفرید ظفر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی ینگ ڈاکٹرز کا موقف سن کر 15 دن میں اپنی سفارشات پیش کریگی

پیر 17 جولائی 2017 14:37

محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر الفرید ظفر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جنید سرفراز خان اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل شامل ہیں ۔

کمیٹی مطالبات کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کا موقف سن کر 15 دن میں اپنی سفارشات کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی اس سلسلہ میں دیگر کسی ڈیپارٹمنٹ سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتی ہے ۔