لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاجد کریم وزیراعلی پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ..
تازہ ترین : 1
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاجد کریم وزیراعلی پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر ..

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاجد کریم وزیراعلی پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر کل سماعت کرینگے

شہباز شریف نے عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کاروبار اور عہدے کا غلط استعمال کیا،عمران خان کی طر ف سے دائر درخواست میں موقف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر کل ( منگل ) کوجسٹس شاہد کریم سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی کاروبار سے بھی منسلک رہے۔وزیراعلی شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دیئے جن کا ذکر انہوں نے کسی منی ٹریل میں نہیں کیا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بھی شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔شہباز شریف نے خاندانی شوگر ملز کے لیے بھی اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کاروبار کرنے اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 14:37:03

اپنی رائے کا اظہار کریں