سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا باعث بنے گی، خلدون جاوید ملک

پیر 17 جولائی 2017 14:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں معاشی استحکام کا باعث بنے گی انہوںنے برطانیہ کی جانب سے سی پیک کے انفراسٹرکچر کے شعبہ میں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں تجارت کا حجم300ارب روپے سے زائد ہے ۔

جبکہ یو کے ٹریڈ انوسٹمنٹ کے ذریعے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے ۔حال ہی میں برطانیہ کی بڑی چین نے کراچی میں کاروبار کا آغاز کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خلدون جاوید ملک نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

اس حوالے سے برطانیہ کا ڈیپارنمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ تعلیم و دیگر شعبوں میں اربوں روپے خرچ کررہا ہے ۔برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد پاکستانی تاجروں کیلئے یورپی یونین کی طرح بہترین تجارتی پالیسیاں متعارف کرانے پر کام مکمل کرلیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک کے اندر نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا ۔اور ملک میں نئی ملازمتوں کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :