مقبوضہ کشمیر :حر یت رہنما میر واعظ گرفتار ، ماموں کے جنازے میں شرکت سے روک دیا

پیر 17 جولائی 2017 14:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ا ہلکاروںنے میرواعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے ماموں طاروق احمد بچھ کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے۔

میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین ہفتوں سے گھر میں نظربند ہیں اور انہوںنے جب گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کو تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔میر واعظ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوںنے پولیس افسروں سے کہاکہ وہ انہیں اپنے ماموں کے جنازے میں شرکت کیلئے جانے دیں اور اسکے بعد بھلے انہیں دوبارہ گھر میں نظربند کردیا جائے تاہم انہوںنے ان کی بات نہ سنی اور وہ جیسے ہی نماز جنازے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نکلے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر حریت فورم کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق پر پابندیوںاورانکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئیطارق احمد بچھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے سوگوار خاندان سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :