وزارت ہائوسنگ نے پی پی دور میں بھرتی ہونے والے 130 افسران اورملازمین کی تقرر یا ں غیر قانونی قرار د یدیں

ملازمتوں سے برطرف کرنے کی سفارش،نیب نے ملازمین کی بھرتیوں میں ملوث سابق ایم ڈی پی ایچ اے سمیت دیگر افسران کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا

پیر 17 جولائی 2017 14:33

وزارت ہائوسنگ نے پی پی دور میں بھرتی ہونے والے 130 افسران اورملازمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی ہونے والے 130 افسران اورملازمین کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمتوں سے برطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے یہ ملازمین 2012میں پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں بھرتی کئے گئے تھے نیب نے ان ملازمین کی بھرتیوں میں ملوث سابق ایم ڈی پی ایچ اے سمیت دیگر افسران کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت ہائوسنگ کی جانب سے ملنے دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جے یو آئی کے حصہ کی وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں 194ملازمین بھرتی کئے گئے جن کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد نیب اور ایف آئی سے سمیت وزارت ہائوسنگ کے حکام نے انکوائری شروع کر دی دستاویزات کے مطابق ان بھرتیوں کی انکوائری کیلئے وزارت ہائوسنگ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی اور کمیٹی نے 130ملازمین کی خلاف قواعد بھرتی کی نشاندھی کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کر دی دستاویزات کے مطابق ان ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر رانجینرنگ احیل سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس سی )شعیب منصور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ سی مسز رضوانہ کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشیراز، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سید اسد علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آرعباس علی خان ، ریجنل آفیسر لاہورعمر فاروق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا نثار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عمروقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسز اقصیٰ رباب راحیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ شاہ زیب علی خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ فرحت ممتاز ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر فنانس محمد شعیب خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ طیب ایوب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن احمد نصیر چیمہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء زبیر علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خواجہ حسن رضا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ مس لبنیٰ بخاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ اختر رائوف،عبدالقدیر ،اکائونٹ آفیسر احمد حسین جمال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالمنیم خان صابر،آیاز علی ،عبدالفہیم ،سید حیدر علی شاہ بخاری ،محمد علی کمپیوٹر اپریٹر،سینئر اڈیٹر نوید علی ،ایڈمن آفیسر عثمان اصغر ،کمپیوٹر اپریٹر غلام مرتضیٰ ،کمپیوٹر اپریٹر انعم فاروقی ،کمپیوٹر اپریٹر عمر خطاب،کمپیوٹر اپریٹر مسز سدرا ناز ،کمپیوٹر اپریٹر فہد علی چوہدری ،اسسٹنٹ محمد ادریس،محمد عرفان علی اسسٹنٹ ،محمد عثمان اسسٹنٹ،عرفان علی اسسٹنٹ ،فخر عباس اسسٹنٹ ،شفقت حیات اسسٹنٹ ،محمد صالح ظفر اسسٹنٹ ،بابر اعجاز اسسٹنٹ ،فضل عباس اسسٹنٹ ،شکیلہ نصیر اسسٹنٹ ،شاہد محمود اسسٹنٹ ،شہباز خان اسسٹنٹ ، محمد عثمان اسسٹنٹ ،وحید اقبال اسسٹنٹ ،فرہان علی اسسٹنٹ ،صوفیہ عباس اسسٹنٹ ،نجیب اللہ اسسٹنٹ ،محمد نعمان اشرف اسسٹنٹ ،عائشہ اسحاق اسسٹنٹ ،اظہار الحسن اسسٹنٹ ،مقبول احمد سٹینوٹائپسٹ، محمد شاہد ،محمد عمران خان ،فیصل حیات ،مزمل عباس، سب انجینئر حسنات عادل عمیر ، عدنان ذوالفقار، مدثر نذیر شاہ ،اسد نبی ،جاوید احمد ،محمد عدنان حسین ،فیصل رسول ،فاروا قبال ،محمد شاہد نواز ،سلطان خان ،محمد عارف ،مکرم جاوید ،محمد رضوان ،محمد الطاف شاہ ،فضل حسین ،امام پرویز ،حمید اسلم خان ،شہزاد فرید ،قمرالدین کاکڑ ،عنبرین حبیب ،حسین عباس ،جان بدر،اصف خان ،محمد رمضان ،محمد یسین،حیبیب اللہ محمد حنیف ،ظارف بیگ،سلیم خان ،مصباح علی شاہ ،عرفان علی ،مختار حسین ،وقاص ایوب ،نعمان انجم ،اسرار علی شاہ ،سید مزمل حسین شاہ ،سلیم اللہ ،صبغت اللہ ،علیم الدین ،قاضی ناصڑ خورشید ،محمد مسعود ،سلمان علی ،عبدالضمیر،محمد شاہد ،محمد ارسلان ،انعام الحق ،محمد جمیل ،فلک شیر ،عبدالقدیر،ظفر اقبال ،محمد ارشد،محمد سرفراز ،فواد اکرام اللہ ،نعیم ناصر ،عامر بلال،محمد اعجاز ،فلک شیر ،فخر اقبال،عمران خان ،محمد اقبال ،فیض اللہ ،ایت اللہ ،محمد عالمگیر ،سید راحت حسین شاہ ،عبدالرشید ،تنویر اقبال ،نذیر احمد ،خالد فیروز اور عمران حیدر شاہ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :