امریکہ جنوبی ایشیاء میں نئی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے سرگرم ڈونلڈٹرمپ رواں ہفتے

نیشنل سیکیورٹی ٹیم کیساتھ پاکستان ، بھارت اور افغانستان بارے اہم ملاقات کرینگے

پیر 17 جولائی 2017 14:33

امریکہ جنوبی ایشیاء میں نئی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے سرگرم ڈونلڈٹرمپ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشائی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے رواں ہفتے نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ملاقات کرینگے جس میں پاکستان بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں نئی روح پھونکے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات امریکی کانگریس میں نیشنل ڈیفنس اتھاریزائزیشن ایکٹ 2017کی منظوری کے پیش نظر اٹھائے جارہے ہیں دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت پاکستان کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے خطے میں مذاکرات لازمی ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھارت پاکستان سیمت بین الاقوامی برادری کو سخت موقف اختیار کرنا ہوگا ایسے عناصر کو نیست ونابود کیا جاسکے جو امن وامان کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں جنوبی ایشیا میں مسائل کو حل کرنا انتہائی لازمی ہے اور کسی بھی جارحیت کیلئے لوگ تیار نہیں ہیں انہوںنے دہشتگردی کے خلاف اپنے ملک کے موقف دیرائے ہوے کہا کہ آمریکہ کسی بھی ملک میں دہشتگردی کو برداشت نہیں کریگا انہوںنے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کیساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے جانے چاہیے انہوںنے کہا کہ بھارت پاکستان کی حکومتوں کیساتھ امریکی انتظامیہ کے قریبیی رابطے ہیں اور اہم باربار دونوں ممالک کو اس بات سے آگاہ کرتے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے قریب آجائیں