قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئی

پیر 17 جولائی 2017 14:09

قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ 18 سے 22 جولائی تک تاجکستان میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے کھلاڑیوں میں سارہ محبوب خان ‘ معین آفتاب اور اوشنہ سہیل جبکہ آفیشل میں انعام الحق بطور نان پلائنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حاصل کی ہے اور انہیں انعام الحق نے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔