مصر کے سکواش کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مصر کے سکواش کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کھیلنے کے بعد پیر کی صبح وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل سکواش سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان کے فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر 2 کریم عبدالگواد کو شکست دی تھی۔ کریم عبدالگواد میچ کے بعد پیر کو وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل سکواش سیریز کھیلنے کے لئے آئے ہوئے دیگر مصری کھلاڑی پیر کی رات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :