محکمہ زراعت کسانوں سے رابطہ مضبوط بناتے ہوئے انہیں فنی معاونت فراہم کرے‘ ڈاکٹر بشیر بٹ

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) آزاد کشمیر میں زرعی ترقی کے حوالہ سے محکمہ زراعت اپنی تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں سے رابطہ کو مضبوط بناتے ہوئے آزاد کشمیر کسانوں کو فنی معاونت فراہم کرے کیونکہ موسم برسات میں سبزیوں اور پھلوں پر بیماریوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو بہت بڑ انقصان اٹھانا پڑھتا ہے جس سے کسان معاشی طور پر کمزوری اور ذہنی مایوسی کا شکار ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹرمحمد بشیر بٹ نے محکمہ زراعت کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام آفسیران و فیلڈ معاونین آزاد کشمیر بھر میں موسم برسات کے حوالہ سے کسانوں کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بناتے ہوئے آگاہی مہم کرتے ہوئے فروٹ فلائی اور ترشاوا پھلوں کے باغات سے پانی کی نکاسی کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں کیونکہ فروٹ فلائی آزاد کشمیر بھر میں پھلوں اور سبزیات کو شدید نقصا ن پہنچا رہی ہے جس کے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے لہذا اس کے تدارک کے حوالہ سے فوری طو رپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام فیلڈ معاونین اپنے اپنے توسیع مراکز میں اپنے فیلڈ ڈے میں کسانوں کے ساتھ ملکر گائوں کی سطح پر ٹریننگ اور جدید زرعی تکنیک سے آراستہ کرتے ہوئے زراعت کے فروغ کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت آزاد کشمیر بھر میں تمام زراعت آفیسران اور دیگر عملہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیں ہمارا مقصد آزاد کشمیر کے اندر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر زراعت کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا کر دار ادا کرنا ہوگاجو کہ آزاد کشمیر کوغذائی اجناس کے حوالہ سے خود کفیل بنانا ہے اور آزاد کشمیر کی زبائش کے لیے پارکس کے شعبہ کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ آزاد کشمیر ایک سیاحی خطہ ہے جس کی خوبصورتی کے اقدامات کے لیے محکمہ زراعت کا اہم رول ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :