محکمہ جنگلات کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ،نوبت فاقوں تک پہنچ گی

پیر 17 جولائی 2017 14:08

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)محکمہ جنگلات کے ملازمین تنخواوں سے محروم ،نوبت فاقوں تک پہنچ گی ،بچے زہنی مریض بن گئے ،ایسے حالات میں جنگلات کی حفاظت ایک سوالیہ نشان بن گیا ،فاریسٹرز /فاریسٹگارڈ ایسوسی ایشن ضلع نیلم کے نگران اعلیٰ و لیگل ایڈوائزر پرویز اختر کی قیادت میں ایک ہنگامی اجلاس بانڈی رہنج منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی ڈپٹی آرگنائزر بشارت حسین داریسٹگارڈ و جملہ ملازمین جنگلات بانڈی رہینج نے شرکت کی اجلاس میں ملازمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقام افسوس ہے عید پر بھی تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے ملازمین محکمہ جنگلات میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بچوں کی فیسز تاحال سکولوں میں ادائیگی نہ کرنے کے باعث بچے بھی زہنی ازیت کا شکار ہو چکے ہیں سکولوں میں روزانہ فیسں طلب کی جاتی ہیں عدم ادائیگی کی بنا پر بچوں نے سکول جانا ہی چھوڑ دیا ہے آئے روز گھریلو ناچاکیاں پیدا ہو رہی ہیں ان تمام خرابیوں کا باعث سیکٹریری مالیات و ائے جی آزاد کشمیر ہیں ملازمین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر و وزیر جنگلات آزاد کشمیر ،و سکریٹری جنگلات سے پر زور مطالبہ کیا ہے ملازمین کے گھروں کے چولہے جلائے جائیں ان کا حق فوری طور پہ دیتے ہوئے تنخوائیں ادا کی جائے بصورت دیگر ملازمین دفاتر کی تالہ بند ،چیک پوسٹیں سیل ،لکڑی کی ترسیل بند کرتے ہوئے احتجاج کریں گئے جس میں کسی طرح کے نقصان کی زمہ داری متعلقہ حکام پہ ہوگی ۔