مکاربھارت کب تک مسئلہ کشمیرپراپناپنجہ استبداد جماکر رہے گا، سرفرازگیلانی

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)بھارت کب تک مسئلہ کشمیرپراپناپنجہ استبداد جماکر رہے گا،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کو مسئلہ کشمیرکے حوالے نیک شگون قراردیتے ہیں ،مسئلہ کشمیر کابہتر حل مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی ،1998ء کے ایٹمی دھماکے بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھے جس سے بھارت انتہائی گھبراچکا تھا اورعالمی سازش کے تحت میاں نوازشریف کی اُس وقت کی حکومت کاتختہ دھڑن کیاگیا،اب بھی پاکستان میں موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،ظاہر اوربات ہوتی ہے لیکن پس منظر کی اندرونی کہانی کچھ اور ہی ہوتی ہے ، عوام باشعور ہیں ،وہ سازشیوں کوجانتے ہیں کہ سازشی کن قوتوں کے آلہ کار ہیں اوراقتدار کے لئے وہ کیا سے کیانہیں کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار سابق امیدواراسمبلی ونظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْ اُن کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) واضح ٹھوس حکمت عملی اپنارہی ہے انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کا حل مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی ،ْ عوام الناس کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کاکھل کرساتھ دیناچاہئے اور اغیارکی سازشوں کامقابلہ بھی کرناچاہئے ۔