مولانا محمدالطاف بٹ نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کاااظہارکیا

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ کی جانب سے نیلم میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونیوالے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت اوران کے لواحقین سے اظہار ہمدردی وتعزیت ،ْ انہوں نے کہاکہ ہندوستان جان بوجھ کر کشمیرمیں جنگ کوطول دیناچاہتاہے افواج پاکستان اپنی جانوں کی قربانی دے کر کشمیریوں کی حفاظت کررہے ہیں فوجی جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین سے اظہارہمدردی وتعزیت کرتے ہیں۔