وزیراعظم آزادکشمیرکی اوآئی سی کانفرنس شرکت کاخیرمقدم کرتے ہیں ،ْ الطاف بٹ

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سابق امیدواراسمبلی ورہنما مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کاخیرمقدم کرتے ہیں اورمسئلہ کشمیرکو مزیدموثراندازمیں اٹھانے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم میرٹ کی بحالی اورگڈگورننس کے قیام کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگرکرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں جو بیس کیمپ کی حکومت کابنیادی مشن بھی ہے لیکن حکومت پاکستان خارجہ سطح پر مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اپنی لابنگ کو مضبوط کرے ،ْ ہندوستان عالمی دنیا میں کشمیر کی تحریک پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہاہے اس پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفراء مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مضبوط لابنگ کو مضبوط بنائیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ ویورپ اوراسلامی دنیا میں سفارتی سطح پر تیز ترکوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :