تحریک لبیک یا رسول اللہؐ ملتان میں ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شر کت کریں گے‘ مولانا منصور احمد

پیر 17 جولائی 2017 14:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ملتان میں ہونے والے کانفرنس میں بھرپور شر کت کریں گے پورے پاکستان سے قافلے تحریک میں شامل ہو کر کانفرنس کو کامیاب بنائیں پاکستان میں انصاف ، میرٹ اور انسانی حقوق کا حقیقی معنوں میں نفاذ کروانیکیلئے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کریں تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ مولانا خادم حسین رضوی کی قیادت میں ملتان میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں عوام کے ٹھاٹھے مارتے سمندر شر کت کر کے اس کانفرنس کو چار چاند لگائیں گے ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ مولانا منصور احمد نے سہنسہ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سر کار دوعالم کے دین کو تخت پر لانے انصاف اور میرٹ کی بحالی کیلئے میدان میں نکلی ہے پاکستان کو جس مقصدکیلئے بنایا گیا حکمران اس مشن سے منہ پھرتے نظر آ رہے ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بقا سر کار دوعالم ﷺ کے اقوال میں پوشیدہ ہے جو قانون ریاست مدینہ مکہ میں ہے وہی قانون پاکستان میں نافذ ہونا چاہیے ملتان میں ہونے والے کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے قافلے روانہ ہوں گے جو کانفرنس میںشر کت کر کے اس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ مولانا منصور احمد نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اسی مشن اور سوچ کے تحت پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا جس کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تحریک لبیک پاکستان میدان میں نکی ہے پاکستان کے عوام تحریک کا ساتھ دے کر اس کو مضبوط بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :