مسلم کانفرنس مظفرآبادڈویژن کا اجلاس‘ ہفتہ الحاق پاکستان کے حوالہ سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی

پیر 17 جولائی 2017 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآبادڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہفتہ الحاق پاکستان اور کل 19جولائی الحاق پاکستان کے حوالہ سے منعقد ہونے والا جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔جلسہ گاہ کا اپر اڈہ میں معائنہ کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیر حکومت اور انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین پیر سید غلام مرتضی گیلانی،ڈویژن صدر دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق لرحمان،انصر پیرزادہ،خواجہ محمد شفیق،سمعیہ ساجد راجہ،مفتی منصور الرحمان،سید صداقت حسین شاہ،سید اظہر گیلانی،شیخ مقصود احمد ،سید غلام مصطفی شاہ نقوی،سید یاسر نقوی،سید غلام مصطفی شاہ نقوی،کرنل (ر)عارف عباسی،نسرین اختر راجہ،سجاد انور عباسی،سلیم اعوان،تصور موسوی،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ،ہاورن آزاد،بابر خلیل،خواجہ نعمان عزیز،شیخ خورشید انور،شوکت عباسی ایڈووکیٹ،عرفان جاوید عباسی،فیضان مغل ایڈووکیٹ، راجہ مختاب خان، سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان، کوثر پروین ایڈووکیٹ،سائمہ طارق ایڈووکیٹ،صغریٰ مقصود ایڈووکیٹ،میر رضوان الرحمان،راجہ ولید عبداللہ،بشارت مغل، مشتاق قریشی، سجاد قریشی، وقاص گیلانی، ریاض بلہاجی،قاری صادق، اکرم عباسی،راجہ جابر خان، راجہ بشیر خان، قذافی الطاف،راجہ افتخار اکرم، راجہ احسان حیدر، رشیدہ کیانی، ملک امتیاز ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ19جولائی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔جلسہ کل اپر اڈہ میں دن 10بجے شروع ہو گا۔مظفرآباد ڈویژن ضلع اور سٹی کے تمام عہدیداروں،مجلس عاملہ کے ممبران،یوتھ ونگ،ایم ایس ایس،لائر ونگ اور ٹریڈ ونگ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کل ہونے والے جلسے کوبھرپور طریقے سے کامیاب بنائیںاور 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپر اڈا میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ 19جولائی کا دن مسلم کانفرنس کے ورثے میں ہے۔مسلم کانفرنس ہر سال کی طرح اس سال بھی صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر یہ دن شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور جلسہ اپر اڈا میں منعقد ہوگا۔انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ19جولائی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔19جولائی کو صدر مسلم کانفرنس کا مظفرآباد میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

صدر جماعت مسلم کانفرنس نے ایسے وقت میں الحاق پاکستان پر ہفتہ منا رہے ہیں اس وقت مسلح افواج کے خلاف کچھ سازشیں اندرونی بیرونی سازشوں میں ملوث ہیں جو اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام ہوں گے۔مسلح افواج ہی ہر مشکل وقت میں ہر معاملہ میں اپنا کلیدی رول ادا کرتی ہے۔جب کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو لوٹ بری طرح استحصال کیا۔افواج سے عوام کو اپنی توقعات وابستہ ہیں۔اجلاس کے آخرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوانوں کے ایصال وثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :