مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کی چلنے والے داستان ختم ہونے والی ہے‘ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا‘ ایم سی میرپور

پیر 17 جولائی 2017 14:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کی چلنے والے داستان ختم ہونے والی ہے پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے مجاہدین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پتھر مسجد سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی وقت آچکا ہے کہ سب بیدار ہو کر تحریک آزادی کشمیر کیلئے کردارادا کرتے ہوئے آواز کو بلند کریں موجودہ دور میں سوشل میڈیاکے زریعہ ہم اپنی آواز کو بین الاقوامی سطح پر اجا گر کر سکتے ہیں نیا بٹ تحریک آزادی کشمیر کا لانچنگ پیڈ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی جانب سے ہفتہ الحاق پاکستان کی تقریبات اور عوام کا جوش وخروش اس بات کی غمازی ہے کہ کشمیری قوم جاگ اٹھی ہے بھارتی غاصبوں نے کشمیر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خانؒ نے جو مشن شروع کیا کامیابی سے ہمکنار ہو گا مخالفین کی بڑکوں سے رکنے والے نہیں منزل کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری سٹی شکور احمد مغل نے ہفتہ الحاق پاکستان کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہفتہ الحاق پاکستان منانے کا مقصدآج کی نوجوان نسل کو باور کروانا ہے کہ مقبوضہ کشمیراور آزاد کشمیر کے عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کی تکمیل کر نا چاہتے ہیں کشمیریوں کا پیدائشی حق دیئے بغیر ایشا ء میں امن کا قیام مشکل ہی نہیں بلکہ نہ ممکن ہے قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ اور قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں دوقومی نظریہ کی بنیاد پر استحکام پاکستان کی مضبوطی کیلئے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کر رکھی ہیں جب تک حق خودرادیت مل نہیں جاتا جہدو جہد جاری رہے گئی ریاستی تشخص کی بحالی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی اولین ترجیع ہے بھارت کے ساتھ تجارت کسی قیمت پر منظور نہیںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری سٹی شکور احمد مغل نے کہاکہ ہفتہ الحاق پاکستان کے حوالے سے پورے آزاد کشمیر کے کارکنان میں جو ش وخروش قابل دید ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں کارکنان ہفتہ الحاق پاکستان بھرپور انداز میں منا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :