مسلم لیگ (ن ) کی حکومت پانچ سال پورے کریگی‘ میمونہ بخاری

پیر 17 جولائی 2017 14:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر سٹی میرپور خواتین ونگ محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا ہے مسلم لیگ ن نے وزیراعظم فاروق حیدر خان کی قیادت میں پورے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھادیئے ہیں مسلم لیگ ن پانچ سال پورے کریگی اور آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ،وزیر حکومت چوہدری محمد سعید میرپور کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں عوام اطمینان رکھیں انشاء اللہ میرپور شہریوں کے تمام مسائل مسلم لیگ ن ہی حل کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر سٹی میرپور خواتین ونگ محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ راجہ فارو ق حیدر خان اور ان کی پوری ٹیم صاف و شفاف شہرت کے حامل شخصیات ہیں جنہوںنے آزاد کشمیرکے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوامی خدمت کواپنا طیرہ امتیاز سمجھا اور یہی وجہ ہے کہ آج آزاد کشمیر میںریکارڈ تعمیروترقی کے کام ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزاد خطہ کے عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے اور جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث دو گنا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ریاست میں تعمیروترقی کا عمل تیزی سے مکمل ہو گا حکومت آزادکشمیر ریاست کے عوام اور ٹیکس کو عوام کی تعمیروترقی پر ہی خرچ کرنا چاہتی ہے۔